سانحہ گل پلازا: 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی، پولیس سرجن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549607_5953238_%D9%84%DB%8C%D8%B3_updates.jpgفائل فوٹوکراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا ہے کہ گل پلازا سانحے کے 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ عمارت سے ملنے والی 6 لاشیں قابل شناخت تھیں اور 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی تھی اور ایک لاش کی شناخت گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549443_014407_updates.jpg
گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جنازوں پر سیاست نہیں ہوگی، بلیم گیم چھوڑیں، کمیشن بنایا جائے، سب کو شامل کریں جن پر الزام ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمارت کے تہہ خانے میں دوبارہ آگ لگ گئی تھی جسے بجھادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بجھایا گیا۔
ظفر خان کا کہنا تھا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے، اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔
Pages:
[1]