slotcosino Publish time 2026-1-23 16:42:56

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549623_191868_ban_updates.jpgفائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو سالانہ آمدن کی کمائی کے تقریباً 60 فیصد، براڈکاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں ہونے والی آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549606_093620_updates.jpg
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان

ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی لیگ ایس اے ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے باعث بنگلادیش کی بھارت کے خلاف مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سال میں دوطرفہ سیریز بھی شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
Pages: [1]
View full version: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا