ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549622_2470607_TURKY_updates.jpgفائل فوٹوترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند ہوگیا۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ترکیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-23/1549508_050143_updates.jpg
پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کیوں اہم ہے؟ پس منظر اور مقاصد کیا ہیں؟
اسلام آباد پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن واستحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے امن بورڈ میں شمولیت کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق کام کر رہے ہیں، غزہ کے عوام کے لیے ترکیے کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس خطے میں دیرپا امن قائم کرنے اور فلسطینیوں کے دیرینہ مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع پیش کرتا ہے۔
Pages:
[1]