slotcosino Publish time 2026-1-23 18:01:08

ٹک ٹاک کا امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے جوائنٹ وینچر معاہدہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549640_8435621_TIKTOK_updates.jpg

معروف ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے چینی مالک بائٹ ڈانس نے امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے امریکا کے ساتھ نئی جوائنٹ وینچر ڈیل کرلی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی اکثریتی جوائنٹ وینچر کے بعد ٹک ٹاک امریکی صارفین کے ڈیٹا، ایپس اور الگورتھم کو ڈیٹا پرائیویسی اور سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے محفوظ کرے گا۔

اس معاہدے کے تحت امریکی اور بین الاقوامی سرمایہ کار نئی کمپنی میں 80.1 فیصد شیئرز کے مالک ہوں گے جبکہ بائٹ ڈانس 19.9 فیصد شیئرز برقرار رکھے گا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513637_020711_updates.jpg
ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

آج غزہ پر بات چیت بہت اچھی رہی، مسلم ممالک کے رہنماؤں سے غزہ پر بہت اچھے مذاکرات ہوئے: ڈونلڈ ٹرمپ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے امریکا کے ساتھ جوائنٹ وینچر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو بچانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب یہ دنیا کے سب سے بڑے عظیم امریکی محب وطنوں اور سرمایہ کاروں کے گروپ کی ملکیت میں ہوگا اور ایک اہم آواز بنے گا۔ خواہش ہے کہ مستقبل میں وہ لوگ جو ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں اور اسے پسند کرتے ہیں، مجھے یاد رکھیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ کام کیا اور بالآخر اس معاہدے کی منظوری دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کچھ اور فیصلہ کر سکتے تھے، مگر انہوں نے نہیں کیا اور اس فیصلے کے لیے ان کی قدر کی جاتی ہے۔

اس معاہدے میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی بڑی کمپنی اوریکل، پرائیویٹ ایکویٹی گروپ سلور لیک اور ابوظبی کی ایم جی ایکس شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹک ٹاک کا امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے جوائنٹ وینچر معاہدہ