slotcosino Publish time 2026-1-23 18:40:11

بھارت: جیل میں قید قتل کے مجرمان کو محبت ہوگئی، پیرول پر رہا ہو کر شادی کرلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549635_6864685_Payrolls2_updates.jpg

بھارتی ریاست راجستھان میں قتل کے دو سزا یافتہ مجرمان جیل میں ملنے اور محبت میں گرفتار ہونے کے بعد پیرول پر رہائی پا کر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے جرم میں سزا یافتہ پریا سیٹھ عرف نیہا سیٹھ اور مجرم ہنومان پرساد کو راجستھان ہائی کورٹ نے شادی کے لیے 15 دن کی ایمرجنسی پیرول دی ہے۔ دونوں کی آج شادی ہو رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549370_022652_updates.jpg
بھارت: ’سائیکو کلر‘ کے نام سے مشہور ملزم کو عمر قید کی سزا

بھارتی شہر فرید آباد کی مقامی عدالت نے 2022ء میں ایک خاتون کو اغواء اور قتل کرنے کے جرم میں 54 سالہ سنگھ راج کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پریا سیٹھ ایک ماڈل رہ چکی ہے اور وہ ایک آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے ملنے والے نوجوان دشینت شرما کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ یہ قتل 2018ء میں اغواء اور تاوان کے منصوبے کے تحت کیا گیا تھا۔ لاش کو سوٹ کیس میں بند کر کے پہاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ وہ اس وقت سانگانیَر اوپن جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

دوسری جانب ہنومان پرساد ایک انتہائی سنگین مقدمے میں سزا یافتہ مجرم ہے۔ اس نے 2017ء میں اپنی گرل فرینڈ کے کہنے پر اس کے شوہر اور چار بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کو الور شہر کے سب سے ہولناک قتل کیسز میں شمار کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے دونوں مجرمان کی ملاقات چھ ماہ قبل جیل میں ہوئی تھی جہاں سے ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی جو اب شادی کے رشتے میں بدلنے جا رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: جیل میں قید قتل کے مجرمان کو محبت ہوگئی، پیرول پر رہا ہو کر شادی کرلی