slotcosino Publish time 2026-1-23 19:19:54

پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549650_5523210_ricket_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی۔

کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مسئلہ حل کروانے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ کرکٹرز نے سابق کپتان کی دیکھا دیکھی کاروباری شخص کیساتھ سرمایہ کاری کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549631_120455_updates.jpg
پاک آسٹریلیا سیریز کا پرومو جاری، ہینڈ شیک کا ذکر کر کے بھارت پر طنز

ویڈیو میں پاکستانی ثقافت و مہمان نوازی اور حالیہ نو ہینڈ شیک تنازع کو موضوع بنایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہِ راست بھی کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی۔

کرکٹرز نے اپنےکروڑوں روپے ڈبل منافع کے چکر میں مبینہ طور پر دے دیے، کرکٹرز کو آغاز میں منافع بھی ملتا رہا بعد میں کاروباری شخص منظر سے غائب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فراڈ کرنے والا شخص امریکا میں رہائش پذیر ہے، اسکی کئی پاکستانی کرکٹر سے دوستی تھی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز کا دعویٰ ہے کہ اب اس شخص کا فون بند ہے۔ کرکٹرز اصل رقم واپس لینا چاہتے ہیں لیکن فراڈ کرنے والے شخص سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے چند ہفتے قبل اس سے متعلق کوششیں کیں اور بعض کو کچھ پیسے واپس بھی ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز کا ایک مشہور ایجنٹ بھی رقم سے محروم ہونے والوں میں شامل ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ