سارہ عمیر کی ٹک ٹاک پر ڈانس ویڈیوز وائرل، صارفین شدید برہم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549652_1975637_jsno_updates.jpg— اسکرین گریبزبھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے مشابہت رکھنے کے سبب شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ سارہ عمیر کی ٹک ٹاک پر ڈانس ویڈیوز وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’تھوڑا سا آسمان‘ سے شوبز میں قدم رکھنے والی سارہ عمیر کو بالی ووڈ سے غیر معمولی دلچسپی کے باعث بھی جانا جاتا ہے۔
اس سے قبل انہیں کرینہ کپور کے انداز کی نقل اور ان کے مکالمے دہراتے بھی دیکھا گیا۔ حالیہ دنوں میں وہ مشہور بالی ووڈ گانوں پر ڈانس ریلز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کر رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-15/1510260_085301_updates.jpg
سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی
سارہ عمیر نے 2014ء میں مشہور ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اگرچہ ٹک ٹاک پر سارہ عمیر کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں، تاہم ان کی حالیہ تبدیلی پر کئی مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے اور ان کے ڈانس کو نامناسب قرار دیا ہے۔
بیشتر صارفین کے مطابق اداکارہ سادگی میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔ طلاق کے بعد اس طرح دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلی تھی، ان کے 2 بیٹے ہیں۔ تاہم طلاق کے بعد انہوں نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔
Pages:
[1]