slotcosino Publish time 2026-1-23 19:58:49

مری میں شدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549656_4388615_%D9%85%D8%B1%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹو

مری میں شدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مری کے اندر موجود 5 ہزار گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مری کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہیوی مشینری، کرینیں اور لوڈرز شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث مزید گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549643_010625_updates.jpg
وادی تیراہ: برفباری میں پھنسے آئی ڈی پیز کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، تمام وسائل انخلا کے لیے وقف کردیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں، پولیس اور انتظامیہ سڑکوں پر موجود ہے۔

شہریوں کو مری کا سفر فوری ترک کرنے اور گاڑیوں میں ہیٹر استعمال کرنے والے آکسیجن کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک آخری سیاح نہیں نکل جاتا تمام افسران فیلڈ میں رہیں گے۔
Pages: [1]
View full version: مری میں شدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ