slotcosino Publish time 2026-1-23 21:16:18

لگتا ہے آگ لگنے کے واقعے میں 18ویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں: شازیہ مری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549670_7989101_%D8%B2%D8%B4%DB%8C%DB%81_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ کراچی میں افسوسناک واقعے پر سب کو تکلیف ہوئی، دکھ کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے لیکن اس واقعے پر جو سیاست کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے، لگتا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں اٹھارویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549636_120348_updates.jpg
سانحہ گل پلازا کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

لاہور میں کئی ایسی عمارتیں ہیں جن میں نا تو فائر سیفٹی کا انتظام ہے اور نا ہی انخلا کا مناسب راستہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر بات کرتے کرتے آپ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے لگے ہیں، ایک وفاقی وزیر نے سندھ کے شہر کو وفاق کے قبضے میں دینے کی بات کی، ہم جانتے ہیں آپ نے قبضے کی سیاست کی اور نام لے لے کر خود کو ایکسپوز کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام لوگوں نے وقت کیساتھ ایک دوسرے پر چارج شیٹ دی، ایسی بات کرکے کئی لوگوں کے احساسات کو مجروح کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزیر نے بیان دیا ہو یا کسی اور نے دیا ہو وہ قابل مذمت ہے، کراچی کو سب پتا ہے اس لیے کوئی آپ کے پیچھے نہیں کھڑا۔
Pages: [1]
View full version: لگتا ہے آگ لگنے کے واقعے میں 18ویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں: شازیہ مری