slotcosino Publish time 2026-1-23 22:34:20

بلوچستان: برفباری میں کمی سائبرین ہوائیں برقرار، شاہراہیں سیاحوں کیلئے بند

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549677_3470049_Baluchistan-snowfall_updates.jpgفائل فوٹو۔

شمالی بالائی بلوچستان میں برفباری میں کمی ہوگئی ہے تاہم سائبرین ہوائیں برقرار ہیں۔ چمن سے کنٹرول روم کے مطابق زیارت جانے والی کوئٹہ زیارت شاہراہ سیاحوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

این ایچ اے کے مطابق این 50 ژوب ہائی وے جزوی بحالی کے بعد دوبارہ جم گئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے آنے والی ٹرانسپورٹ این 50 پر پھنس گئی۔ شہریوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا، تالاب اور پائپ منجمد ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549415_073520_updates.jpg
بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں برفانی طوفان، سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں

مختلف اضلاع میں برف باری کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کنٹرول روم کے مطابق ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری سے سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔ این 50 ژوب ہائی وے دوبارہ جم گئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ این ایچ اے کی بالائی علاقوں میں پھسلن سے بچاؤ کے لیے نمک پاشی جاری ہے۔

کنٹرول روم نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹرز، مسافر اور سیاح ٹریولنگ ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Pages: [1]
View full version: بلوچستان: برفباری میں کمی سائبرین ہوائیں برقرار، شاہراہیں سیاحوں کیلئے بند