صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں، سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549693_6046456_GAZA-NEW-2_updates.jpgپاکستانی فلموں اور ڈراموں کی ہیروئن صبا قمر پر فلمایا ہوا سماعتوں میں رس گھولنے والا گیت تنہا اکیلی ہوں، پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول ہوگیا۔
گانے کو نامور موسیقار نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے، سائرہ پیٹر اس سے قبل بھی نوید ناشاد کے کمپوز کیے ہوئے دل آویز کا ٹائٹل سونگ تنہائی کو زہر مانتے ہیں اور نیہر کا ٹائٹل سونگ بھی گا چکی ہیں۔
اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کی آواز آہستہ آہستہ ڈراموں کے او ایس ٹی کی ضرورت بنتی جا رہی ہے۔
Pages:
[1]