انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے امریکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549707_7766139_bang-win_updates.jpgفوٹو: آئی سی سیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے امریکا کو 7 وکٹ سے مات دے دی۔
ہرارے میں ہونے والے میچ میں ٹیم امریکا نے بنگلادیشی ٹیم کے خلاف 199 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا۔
بنگلادیشی ٹیم نے 41 اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹ پر 201 رنز بنائے اور میچ 7 وکٹ سے جیت لیا، اس کے گروپ مرحلے میں 3 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں۔
ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549705_075839_updates.jpg
انڈر 19 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا، میچ میں سری لنکن ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، ول بائروم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ونڈہیوک میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔
سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 58 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ول بائروم نے 5 وکٹ اپنے نام کیں۔
جواب میں کینگروز نے59 رنز کا ہدف 12 اوورز میں حاصل کرلیا، ایونٹ میں آسٹریلوی کی ٹیم کی لگاتار تیسری کامیابی ہے۔
Pages:
[1]