slotcosino Publish time 2026-1-24 02:28:09

گل پلازا کے ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549717_866737_gul-plaza-4_updates.jpg
—فائل فوٹو

کراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازا کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے انکشاف کیا ہے کہ آج گل پلازا کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گل پلازا کی عمارت میں جیولرز کی دکان قائم تھی جہاں سے سونا ملا ہے۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ ملنے والا ڈیڑھ کلو سونا دکان کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] سانحۂ گل پلازا: ملبہ لے جانیوالے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں




دوسری جانب سانحہ گل پلازا کے دوران ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔

گل پلازا کا ملبہ اٹھا کر لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر گرنے والی انسانی باقیات کو سول اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کا بڑا کاروباری شاپنگ سینٹر گل پلازہ گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہو چکی ہے،77 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جاں بحق 15 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 48 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازا کے ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد