slotcosino Publish time 2026-1-24 03:07:49

گلیات میں کسی سیاح کے پھنسنے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان جی ڈی اے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549718_6102222_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

ترجمان گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سیف الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلیات میں کسی سیاح کے پھنسنے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق سیاحوں کو مکمل اور ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، عملہ 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گلیات کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری ہو رہی ہے، جی ڈی اے اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی باہمی تعاون سے روڈ کلیئرنس کے کام میں مصروف ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549704_074001_updates.jpg
مری میں شدید برف باری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہیں، کمشنر راولپنڈی

کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہا ہےکہ مری میں برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے، راولپنڈی اسلام آباد سے مری کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انھوں نے کہا کہ مسلسل برفباری کے باوجود سڑکوں کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مری سے نتھیا گلی آنے والا راستہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق مری سے نتھیا گلی کا راستہ سیاحوں کے تحفظ کی خاطر بند کیا گیا ہے، ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والے سیاحوں کے لیے ہرنوئی کا راستہ بند ہے۔ سیاحوں سے اپیل ہے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Pages: [1]
View full version: گلیات میں کسی سیاح کے پھنسنے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان جی ڈی اے