slotcosino Publish time 2026-1-24 04:26:01

سانحہ گل پلازا کی ذمے داری نعمت اللّٰہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے، سعدیہ جاوید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549724_3449721_SadiaJaved_updates.jpgتصویر، سعدیہ جاوید فیس بک

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کی ذمے داری جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللّٰہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ تاجر برادری سندھ حکومت کے عملی اقدامات سے مطمئن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549714_085320_updates.jpg
گل پلازا کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی، ابتدائی رپورٹ تیار

سانحہ گل پلازا کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی، حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ گل پلازا سانحے کی ذمے داری جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے۔

سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپنے دور میں کی گئی کارروائیوں کا ملبہ پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈالنا چاہتی ہے۔

اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ گل پلازا پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے استعفے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر ’جینے دو مارچ‘ کے عنوان سے احتجاج کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: سانحہ گل پلازا کی ذمے داری نعمت اللّٰہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے، سعدیہ جاوید