سعودی عرب یمن کے 70 بجلی گھروں کو چلانے کیلئے 8.12 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549729_9242439_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔سعودی عرب یمن کے 70 بجلی گھروں کو چلانے کے لیے 8.12 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق معاہدے کا مقصد یمن کے 70 پاور اسٹیشنوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور مالی معاونت ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 8.12 کروڑ ڈالر مالیت کا 33.9 کروڑلیٹر ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔
Pages:
[1]