slotcosino Publish time 2026-1-24 12:52:09

امریکا نے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی تنقید مسترد کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549906_8707453_WHITE-HOUSE_updates.jpg

امریکا نے ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی تنقید مسترد کردی۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ درست کہتے ہیں، نیٹو کے لیے امریکا نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

امریکا نے نیٹو کے لیے دیگر تمام ممالک سے زیادہ کردار ادا کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-24/1549752_031411_updates.jpg
افغانستان میں نیٹو کردار پر ٹرمپ کے بیان کے بعد شدید ردِعمل

لندن افغانستان میں نیٹو کردار پر ٹرمپ کے بیان کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم سرکئیر اسٹارمر نے افغانستان میں برطانیہ سمیت نیٹو کے کردار پر صدر ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں نے ایسا بیان دیا ہوتا تو یقینا معافی مانگتا، 9/11 کے بعد افغانستان پر امریکا ساتھ دیتے ہوئے جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نیٹو فوجی افغانستان میں جنگ کے دوران فرنٹ لائن سے دور رہے ۔

امریکا میں مقیم برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دی گئی نیٹو افواج کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی افغانستان میں فوجی خدمات سرانجام دیں، دوست بنائے، دوستوں کو کھویا بھی، ماں باپ نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو دفن کیا، بچے والدین کے بغیر رہ گئے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا نے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی تنقید مسترد کردی