کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549909_3186602_01_updates.jpg—فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کبھی کبھار تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549647_014129_updates.jpg
کراچی، دن میں بھی سردی کی شدت میں واضح اضافہ
آج بن قاسم کا علاقہ کراچی کا سب سے سرد علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مشرق سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
Pages:
[1]