slotcosino Publish time 2026-1-24 14:49:28

توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا: سلیم مانڈی والا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549910_8763100_02_updates.jpg—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امیگریشن ویزے کی پابندی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پاکستانی شناخت پر آنے والے افغانوں کا مسئلہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549603_093142_updates.jpg
واشنگٹن میں پاک امریکا انٹرا پارلیمانی ڈائیلاگ

ڈائیلاگ سے خطاب میں کانگریس مین ایسٹس و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کیے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان سے ایک اور پارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا، عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں پاک امریکا انٹرا پارلیمانی ڈائیلاگ ہوا۔

ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔

اس موقع پر پارلیمانی تعاون، سلامتی، تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا: سلیم مانڈی والا