کراچی: سردی کی شدت میں اضافہ، درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549917_422013_03_updates.jpg—فائل فوٹوکراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر کم سے کم درجۂ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ درجۂ حرارت معمول سے 3.5 ڈگری کم ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549909_084201_updates.jpg
کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
شہرِ قائد میں کبھی کبھار تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے: محکمۂ موسمیات https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقے سب سے سرد رہے، جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجۂ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جبکہ بن قاسم میں درجۂ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلستانِ جوہر میں پارہ 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا، شارع فیصل اور ماڑی پور میں درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Pages:
[1]