slotcosino Publish time 2026-1-24 16:07:00

خیبر پختونخوا میں خطرناک عمارتوں کے معائنے اور فائر سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549924_6670717_05_updates.jpg—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں خطرناک عمارتوں کے معائنے اور فائر سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیف پلاننگ کنٹرول افسران اور متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا۔

لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خط میں لکھا ہے کہ کراچی گل پلازا واقعے میں انسانی جانوں اور املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا، کراچی واقعے سے بلڈنگ سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کی ناگزیر ضرورت ظاہر ہوتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-24/1549795_050356_updates.jpg
سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی، 20 کی شناخت

کراچیسانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 71ہو... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خط میں کہا گیا ہے کہ چیف پلاننگ کنٹرول افسران خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا معائنہ کریں، ایسی عمارتوں کو انسانی رہائش کے لیے ناموزوں قرار دیں جس کی حالت درست نہ ہو۔

لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خط کے مطابق ہنگامی حالات میں عمارتوں سے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے راستے لازمی ہیں، کمرشل اور بالخصوص بلند عمارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے، عمارتوں میں مؤثر اور مناسب فائر سیفٹی نظام یقینی بنایا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمارتوں میں الارم سسٹمز، آگ بجھانے کا سامان، ہنگامی انخلاء کے لیے سیڑھیاں، راہداریاں اور دیگر انتظامات ہونے چاہیے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز اور سول ڈیفنس کے ساتھ رابطہ بھی برقرار رکھا جائے۔
Pages: [1]
View full version: خیبر پختونخوا میں خطرناک عمارتوں کے معائنے اور فائر سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کا فیصلہ