کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549930_134154_06_updates.jpgفوٹو بشکریہ پی ٹی ویکوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا۔
نیب ذرائع کے مطابق بیرون ملک فرار ملزم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ اسکینڈل میں اب تک مرکزی ملزم قیصر اقبال سمیت 36 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، اسکینڈل میں ملوث 6 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524221_062841_updates.jpg
40 ارب کا میگا کرپشن اسکینڈل، ملزم کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد
جیو نیوز نے رقم برآمد کرنے کی ویڈیو حاصل کر لی، دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10،10 کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 سے زیادہ گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں جمع کر رکھی ہیں، 36 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کا میگا کرپشن کیس سامنے آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق قومی خزانے کی یہ لوٹ مار تحریک انصاف کے دورِ حکومت کے دوران 2019 سے دسمبر 2024 کے درمیان ہوئی۔
اس اسکینڈل میں سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور بینک حکام کی ملی بھگت سے جعلی کمپنیوں اور جعلی دستاویزات کے ذریعے اربوں روپے نکلوائے گئے تھے۔
Pages:
[1]