بنگلادیش میں آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی جیتے گی، حافظ نعیم الرحمان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549950_5168650_ji_updates.jpgفائل فوٹوامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی جیتے گی۔
پشاور میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو تحریک جماعت اسلامی نے بنگلادیش میں چلائی وہ کامیاب ہوئی، جماعت اسلامی نے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ہے، تقسیم ہونے کا فائدہ نہیں، ایسے حالات میں امت میں تقسیم سے ہم سب کا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا پر سرمایہ دارانہ نظام مسلط ہے، امریکا نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کیے، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنایا، غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-24/1549735_044833_updates.jpg
پارلیمنٹ، غزہ بورڈ پر اعتراضات مسترد، فلسطینی حقوق کے دفاع کیلئے اہم کردار ملا، اسرائیل پر موقف برقرار، حصہ نہ بنتے تو اپوزیشن کہتی ملک تنہا رہ گیا، احسن اقبال
اسلام آباد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت سے پہلے اس پر پارلیمنٹ میں گفتگو نہیں ہوئی، ہم کسی بھی عالمی طاقت سے ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن غلامی بھی نہیں کریں گے، پاکستان کی حکومت نے جو فیصلہ کیا اس پر پارلیمنٹ میں گفتگو کیوں نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام کو ٹھیک ہی نہیں کیا جاتا، غریب غریب تر ہوتا چلا جارہا ہے اور امیر امیر تر۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2 ہزار 200 ارب روپے ہم نے اس بجلی کے ادا کیے جو کبھی بنی نہیں۔
Pages:
[1]