پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549952_8361267_08_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیاپاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ افریقہ عالمی جغرافیائی سیاست میں ایک اہم خطہ ہے، پاکستان صومالیہ سمیت افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545726_102802_updates.jpg
پاکستان صومالیہ کے علاقائی استحکام کی غیر مشروط مکمل حمایت کرتا ہے: اسحاق ڈار
پاکستان اسرائیل کے صومالیہ پر اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے، اسحاق ڈار https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔
اعلامیے کے مطابق صومالیہ کے وزیرِ داخلہ کا یہ دورہ گزشتہ 35 برسوں میں صومالیہ کی جانب سے پاکستان کا پہلا سرکاری دوطرفہ دورہ ہے۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے قانون نافذ کرنے اور فوجداری انصاف کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔
Pages:
[1]