خسرہ عالمی خطرہ بن گیا، دنیا بھر میں ایک بار پھر وبا کیوں پھیل رہی ہے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549929_3311403_News5_updates.jpg---فائل فوٹودنیا بھر میں خسرہ ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ خسرے سے پاک کی حیثیت رکھنے والے ملک امریکا اور میکسیکو میں بھی 2026ء میں وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے عالمی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق انسانوں کی اجتماعی مدافعت کمزور ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں یہ انتہائی متعدی وائرس دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔
کوویڈ-19 کے بعد کئی ممالک میں بچوں کی معمول کی ویکسینیشن متاثر ہوئی ہے، اسپتالوں پر دباؤ اور لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں بچے ایم ایم آر (خسرہ، مَمپس، روبیلا) ویکسین سے محروم رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547690_013650_updates.jpg
بچوں میں نمونیا کی خطرناک علامات کیا ہیں؟
نمونیا بچوں کے لیے ایک جان لیوا بیماری ثابت ہو سکتی ہے اور دنیا بھر میں اس سے اموات کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے اسپارٹنبرگ کاؤنٹی میں 2026ء کے آغاز سے اب تک 550 سے زائد خسرہ کے کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کے باعث اسکول بند اور اسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
کینیڈا 2025ء میں ہی خسرے سے پاک ہونے کی حیثیت کھو چکا ہے جبکہ پاکستان،بھارت، انڈونیشیا اور یمن میں بھی ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ خسرہ صرف بخار اور دانوں تک محدود نہیں۔ یہ بیماری مدافعتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتی ہے جس سے بچے کئی سال تک دیگر بیماریوں کا آسان شکار بن سکتے ہیں۔
خسرہ کی علامات
ابتدا میں نزلہ، کھانسی، ناک بہنا اور آنکھوں کی سوزش ہوتی ہے۔ چند دن بعد منہ میں سفید دھبے اور پھر چہرے سے شروع ہو کر پورے جسم پر دانے نکل آتے ہیں۔
تحفظ اور سفر سے پہلے احتیاط https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546740_115815_updates.jpg
موسمِ سرما کی کھانسی لمبی کیوں چلتی ہے؟ وجہ سامنے آ گئی
سردیوں کے موسم میں کھانسی کا لمبے عرصے تک برقرار رہنا ایک عام اور پریشان کُن مسئلہ بن چکا ہے جس سے متعلق ماہرین کی رائے سامنے آئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دو خوراکوں پر مشتمل ایم ایم آر ویکسین عمر بھر کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بیرونِ ملک سفر سے کم از کم دو ہفتے پہلے ویکسین مکمل کروانا ضروری ہے۔ متاثرہ علاقوں سے واپسی کے بعد 21 دن تک علامات پر نظر رکھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرے کے خلاف جنگ صرف فرد کی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی ذمہ داری ہے۔ بروقت ویکسینیشن ہی اس خطرناک بیماری سے بچاؤ کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔
Pages:
[1]