slotcosino Publish time 2026-1-24 18:05:05

اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے، ترکیے کا کشیدگی بڑھنے کا انتباہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549923_318754_News3_updates.jpg
---فائل فوٹو

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے جو خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے ’این ٹی وی‘ کو انٹرویو کے دوران حاقان فدان نے کہا کہ امید ہے اسرائیل کوئی اور راستہ اختیار کرے گا تاہم حقیقت یہ ہے کہ خاص طور پر اسرائیل ایران پر حملے کے لیے حالات کا جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ اِن کا یہ اندازہ زیادہ تر اسرائیل کے حوالے سے ہے نہ کہ امریکا کے۔

وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے مزید کہا کہ حالیہ دورۂ تہران کے دوران اُنہوں نے ایرانی قیادت کو بطور دوست اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوست کڑوا سچ بھی کہہ سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545518_065153_updates.jpg
ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا

حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس بیان سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا تھا کہ ترکیہ ایران میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے اور ہمسایہ ملک کے امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے۔

دوسری جانب ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ایران اپنے دشمنوں کی جانب سے کسی بھی حملے کو ’مکمل جنگ‘ تصور کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ امریکی فوجی سرگرمیوں کے پیش نظر ایران ہائی الرٹ پر ہے اور کسی بھی قسم کے حملوں کا، چاہے وہ محدود ہو یا وسیع، سخت جواب دیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے، ترکیے کا کشیدگی بڑھنے کا انتباہ