گل پلازا کا سانحہ سب کے سامنے آگیا، کراچی میں ہزاروں ایسی عمارتیں موجود ہیں: شاہد خاقان عباسی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549959_2263577_10_updates.jpgفائل فوٹوسابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گل پلازا کا سانحہ سب کے سامنے آگیا، کراچی میں ہزاروں ایسی عمارتیں موجود ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزید جو عمارتیں موجود ہیں ان کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہاں پر روایتی انداز میں تفتیش ہوئی، اس سانحہ سے ہمیں سبق سیکھنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549953_125353_updates.jpg
کراچی: سانحہ گل پلازا کا مقدمہ درج کر لیا گیا
پولیس کے مطابق مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام ذمے داری ہے، آپ کو اس معاملہ کو طے کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ آئندہ ایسا نہ ہو، واقعے کے بعد حکومت کا ایک ادارہ معاملے کا تجزیہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہورہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ورثاء کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ صرف قراردادیں پاس کرنے سے معاملات طے نہیں ہوتے ہیں۔
Pages:
[1]