slotcosino Publish time 2026-1-24 20:00:56

ابھی یہ نہیں پتہ کہ گل پلازا میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے: خالد مقبول صدیقی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549967_3858465_12_updates.jpg—فائل فوٹو

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں پتہ کہ گل پلازا میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔

لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ہم نے خود کو اس سے ہم آہنگ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

[*] کراچی: سانحہ گل پلازا کا مقدمہ درج کر لیا گیا
[*] سوالات کے جوابات دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق ستار




وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 17 سال سے 100 فیصد اختیار کے ساتھ ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے، سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد کراچی دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے نہیں ،ایم کیو ایم کا ایک مطالبہ بھی ایسا نہیں ہے جو آئین سے ٹکراتا ہو۔
Pages: [1]
View full version: ابھی یہ نہیں پتہ کہ گل پلازا میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے: خالد مقبول صدیقی