slotcosino Publish time 2026-1-24 21:19:01

امریکا ایران کشیدگی: فرانس کی پروازیں مشرق وسطیٰ کیلئے معطل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549975_9058988_News10_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانس کی پروازیں مشرق وسطیٰ کے لیے معطل کر دی گئی ہیں، نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن روک دیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی اسرائیل کے لیے پروازیں عارضی طور پر بند ہیں جبکہ کینیڈا نے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ جرمنی نے ایران کے لیے فضائی سروس روک دی ہے۔

اسی طرح آسٹریا نے بھی تہران کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امریکا ایران کشیدگی: فرانس کی پروازیں مشرق وسطیٰ کیلئے معطل