slotcosino Publish time 2026-1-24 21:57:57

ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549980_617242_ImanHadi1_updates.jpgفائل فوٹو

انسانی حقوق کی وکیل رہنما ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹوئٹس کیس میں سزا سنادی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا سے متعلق مختصر فیصلہ سنایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548741_081210_updates.jpg
ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف 2025ء کا مقدمہ سامنے آگیا

انسانی حقوق کےلیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف جولائی 2025ء کا ایک مقدمہ سامنے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڑے کو لڑائی جھگڑا کرنے کے کیس میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس ترجمان نے عدالت کو بتایا تھا کہ جوڑے کو نقصِ امن یعنی لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا کرنے، شر انگیزی پھیلانے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا