ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے بنگلادیش کو اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا بتادیا، ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549982_1688888_ICCBCB1_updates.jpgفائل فوٹوبھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کے آئی سی سی کے فیصلے سے متعلق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549979_043717_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2026ء سے بنگلادیش کی ٹیم کو باہر کرنے کے فیصلے سے بی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔
میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کو گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
Pages:
[1]