بنگلادیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی کا باضابطہ اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549989_3194568_BDIndia_updates.jpgفائل فوٹوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کی ٹیم کو باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو لے لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549979_043717_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
باضابطہ اعلان میں آئی سی سی نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا اور اپنے میچز سری لنکا منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 3 ہفتے سے زائد کے دورانیے میں اس معاملے پر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی سی سی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بی سی بی سے بھی رابطے رکھے اور اُن کے تحفظات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549982_052427_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے بنگلادیش کو اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا بتادیا، ذرائع
بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے بی سی بی سے تمام پوائنٹس شیئر کئے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے پلیٹ فارم سے بنگلادیش بورڈ کو یقین دہانیاں بھی کرائیں۔
اعلامیے میں کہا کہ بدھ کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بنگلا دیش کو 24 گھنٹوں میں تصدیق کرنے کا کہا گیا۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق بی سی بی کی جانب سے کوئی تصدیق ڈیڈ لائن کے دوران موصول نہیں ہوئی، طریقہ کار کے مطابق متبادل ٹیم کا فیصلہ کیا گیا۔
اسکاٹ لینڈ ابتدا میں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ اس وقت اسکاٹ لینڈ کی رینکنگ 14ویں نمبر پر ہے، اور وہ ٹورنامنٹ میں پہلے ہی شامل سات ٹیموں نمیبیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، امریکا، کینیڈا، عمان اور اٹلی سے بہتر پوزیشن پر ہے۔
بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں۔
Pages:
[1]