slotcosino Publish time 2026-1-25 01:13:18

کچہ آپریشن، 1 کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو سمیت مزید 24 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرینڈر کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549998_1248916_kacha-robbers-surrender_updates.jpg—فائل فوٹو

راجن پور کے کچے میں آپریشن کے دوران مزید 24 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرینڈر کر دیا۔

ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق لونڈ گینگ کے سرغنہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس کو گرفتاری دے دی، 1 کروڑ روپے سر کی قیمت والے بدنام ڈاکو صدری نے بھی سرینڈر کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521887_040936_updates.jpg
کچے کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

شکار پور پولیس لائن میں سرنڈر پالیسی کے تحت منعقدہ تقریب میں کچے کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ کچہ آپریشن میں سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 211 ہو گئی، سرینڈر کرنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغواء اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے بتایا ہے کہ پولیس نے کچے کا علاقہ 80 فیصد کلیئر کر لیا، گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 29 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے جبکہ متعدد ڈاکو شدید زخمی ہوئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کچہ آپریشن، 1 کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو سمیت مزید 24 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرینڈر کر دیا