slotcosino Publish time 2026-1-25 02:31:36

ٹی20 ورلڈ کپ معاملہ: پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، رانا ثناء اللّٰہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1550001_8815542_RanaSanaullah_updates.jpgوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ۔فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں رانا ثناء اللّٰہ سے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ2026ء میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549979_043717_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کےلیے مستقبل کا فائدہ اسی بات میں ہے کہ وہ بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہو، حقیقت ہے کہ کرکٹ میں ہمارا نقصان ہوگا، ہمیں پیسے بھی کم ملیں گے۔

سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے بنگلادیش کا ساتھ دینے کے دور رس اثرات ہوں گے، ممکن ہے کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات ہوں اور ہم دو بھائیوں کی طرف ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت ہم دونوں کا دشمن ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے یا نہیں، اس معاملے پر تفصیلی گفتگو اور تمام امور کے جائزے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ممکن ہے۔

بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، محسن نقوی


لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹی20 ورلڈ کپ معاملہ: پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، رانا ثناء اللّٰہ