بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا، ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1550016_8123485_ICCBCB_updates.jpgبنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا فیصلہ قبول کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی کی جانب سے تنازع کو اب طول نہ دینے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549989_070303_updates.jpg
بنگلادیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی کا باضابطہ اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بی سی بی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں معاملے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے آج باضابطہ طور پر بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کیا اور بی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کا موقف تسلیم نہیں کیا۔
Pages:
[1]