slotcosino Publish time 2026-1-25 16:49:21

سانحہ گل پلازا، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550205_2727992_%DA%AF%D9%84_updates.jpgفائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازا میں ریکوری اور سرچنگ کا کام آج مکمل کر لیں گے، ملبا اٹھانے کا کام چلتا رہے گا۔

گل پلازا کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کل رات بھی کچھ انسانی باقیات ملی ہیں، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں، اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549081_074130_updates.jpg
سانحہ گل پلازا، لاشوں اور اعضاء کی شناخت کا عمل تیز

سانحہ گل پلازاکے 5 روز کے دوران لاگئی لاشوں اور اعضا ءکی شناخت کا عمل تیز کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب ریسکیو آپریشن کے دوران گل پلازا کی تیسری منزل سے انسانی باقیات ملی ہیں، باقیات ڈی این اے کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جاچکی ہیں۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سُمیّہ طارق کا کہنا ہے کہ 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جبکہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی، ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی۔
Pages: [1]
View full version: سانحہ گل پلازا، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ