نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں: خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550211_69281_06_updates.jpgفائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں، جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوں گے ملک نہیں چلے گا۔
لاہور میں نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ تھنک فیسٹ کے دوسرے روز ’تاریخی اور تقابلی تناظر میں عالمی عدم مساوات‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے سے ٹیکس زیادہ اکٹھا ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا سیاسی برادری لوکل گورنمنٹ سے اتنی خائف کیوں ہے، سب اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر قومی مفاد کے فیصلے کرنے چاہئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549089_092450_updates.jpg
18ویں ترمیم میں سب سے بڑا نعرہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی تھا، خواجہ آصف
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سوال کیا کہ بتایا جائے کس جگہ ان اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا گیا ہے ؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہایکسپورٹ بڑھانا انتہائی ضروری ہے، ایکسپورٹ لیڈ اکانومی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔
Pages:
[1]