slotcosino Publish time 2026-1-25 18:07:35

ورلڈکپ کے لیے لائحہ عمل کیا ہوگا؟ محسن نقوی آج ٹیم سے ملاقات کریں گے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550213_2847420_nwqi_updates.jpgفائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ورلڈ کپ کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550208_114058_updates.jpg
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور میں عاقب جاوید، مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

علاوہ ازیں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلادیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلادیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلادیش کو بھی ملنا چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: ورلڈکپ کے لیے لائحہ عمل کیا ہوگا؟ محسن نقوی آج ٹیم سے ملاقات کریں گے