slotcosino Publish time 2026-1-25 19:25:00

پاکستان اور بنگلادیش کا دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550220_4366825_aaar_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان اور بنگلادیش نے مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلادیشی مشیر برائے خارجہ امور توحید حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544988_080927_updates.jpg
فیلڈ مارشل سے بنگلادیشی ایئر چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن و خوش حالی کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان اور بنگلادیش کا دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم