بنگلادیش کا مؤقف تسلیم نہ کرنے پر شاہد آفریدی کی آئی سی سی پر تنقید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550226_6906817_8a_updates.jpg— فائل فوٹو
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلادیش کے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کو تسلیم نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں بطور سابق بین الاقوامی کرکٹر آج کی آئی سی سی کی عدم مطابقت پر سخت مایوس ہوں۔
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550226_3428767_8_updates.jpgفوٹو — ایکس
اُنہوں نے مزید لکھا کہ آئی سی سی نے 2025ء میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر ہندوستان کے سیکیورٹی خدشات کو قبول کیا لیکن اب بنگلادیش کے ساتھ اسی مفاہمت کو لاگو کرنے کو تیار نہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549989_070303_updates.jpg
بنگلادیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی کا باضابطہ اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سابق کرکٹر نے لکھا کہ مستقل مزاجی اور انصاف پسندی عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ بنگلادیش کے کھلاڑی اور ان کے لاکھوں مداح اس دہرے معیار کے نہیں بلکہ احترام کے حقدار ہیں۔
شاہد آفریدی نے یہ بھی لکھا کہ آئی سی سی کو دوریاں بڑھانے کے بجائے انہیں کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
Pages:
[1]