slotcosino Publish time 2026-1-25 20:43:17

بھارت کو خدشہ ہے ٹرمپ تنازع کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، برطانوی میڈیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550227_3934511_indiaa_updates.jpgفائل فوٹو

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ کل ٹرمپ تنازع کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے بورڈ آف پیس میں بھارت کو دعوت دی، بورڈ کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی قائم کرنا اور عبوری حکومت کی نگرانی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو دعوت دی گئی تھی لیکن بھارت تقریب میں موجود نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550216_020342_updates.jpg
پاکستان کی سفارتی کامیابی، امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچادیا

بین الاقوامی جریدے کے مطابق بھارت سفارتی تنہائی اور 50 فیصد ٹیرف کے نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شمولیت قبول کی، بورڈ میں 59 ممالک نے دستخط کیے جبکہ 19 ممالک کی نمائندگی تقریب میں موجود تھی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے بورڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے سے مغربی ایشیا میں استحکام اور امریکی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، کل کو ٹرمپ تنازعِ کشمیر کو بھی بورڈ میں لا سکتے ہیں۔

سابق بھارتی سفیر اکبر الدین کا کہنا ہے کہ بھارت کو بورڈ آف پیس میں شامل نہیں ہونا چاہیے، بورڈ اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 سے متصادم ہو سکتا ہے۔

سابق بھارتی سفیر نے کہا کہ قرارداد میں بورڈ کی مدت 31 دسمبر 2027 تک اور ہر چھ ماہ بعد رپورٹ کرنا لازمی ہے، بورڈ میں شامل ہونے سے بھارت بورڈ کے فیصلوں کی توثیق کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت کو خدشہ ہے ٹرمپ تنازع کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، برطانوی میڈیا