slotcosino Publish time 2026-1-25 20:43:17

سانحہ گل پلازا: این اِی ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550221_9488409_%D8%B3%D8%A7%D9%86%DA%BE_updates.jpgفائل فوٹو

سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے این اِی ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کو معائنہ کروایا۔

اس موقع پر اربن سرچنگ ٹیم نے بتایا کہ جہاں سرچنگ کا عمل مکمل کیا جارہا ہے وہاں مارکنگ کی جا رہی ہے، گل پلازا کے مختلف مقامات پر ’ایچ‘ کا نشان مارک کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550205_111829_updates.jpg
سانحہ گل پلازا، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں، اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اربن سرچنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ ایچ نشان کا مطلب خطرے کی نشاندہی اور عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔

انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ نے کہا کہ سانحہ گل پلازا میں انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں، افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہے۔
Pages: [1]
View full version: سانحہ گل پلازا: این اِی ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ