پاکستان علماء کونسل کا افغان حکومت کے احکامات پر اظہار تشویش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550225_7873543_%D9%84%D9%85%D8%A7_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان علماء کونسل نے افغان حکومت کے احکامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے۔
پاکستان علماء کونسل کے اعلامیہ کے مطابق افغان حکومت کے احکامات قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں، یہ تقسیم کسی بھی صورت قرآن وسنت کے احکامات کے مطابق نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-25/1550059_051509_updates.jpg
طالبان کا نام نہاد دستور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مبصرین
کراچی مبصرین ڈاکٹر قمر چیمہ اور بریگیڈیئر مسعود... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تقسیم ہندوانہ تعلیمات کے مشابہ ہے، افغان طالبان حکومت خود کو شرعی اسلامی حکومت قرار دیتی ہے، اسے ان امور پر اپنا مؤقف فوری طور پر دنیا کے سامنے لانا چاہیے۔
اعلامیے کے مطابق عہد جاہلیت کے قوانین اور رسومات کو دوبارہ اسلام کے نام پر نافذ نہیں کرنا چاہیے۔
پاکستان علماء کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو انداز اختیار کیا گیا ہے، اس سے انسانیت کی توہین اور تذلیل سامنے آتی ہے، اس طرح کے احکامات کو شرعی نہیں بلکہ جدید جاہلیت کا دور ہی کہا جاسکتا ہے۔
Pages:
[1]