slotcosino Publish time 2026-1-25 22:40:37

بنگلادیش معاملہ، محمد یوسف کی آئی سی سی پر تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550230_9398972_MYousaf_updates.jpg
محمد یوسف—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلادیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کے معاملے پر محمد یوسف نے ردعمل دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549982_052427_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے بنگلادیش کو اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا بتادیا، ذرائع

بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات حل نہ ہونے پر کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم بنگلا دیش کو کرکٹ سے محروم دیکھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ماضی میں جب ایسے ہی خدشات سامنے آئے تو نیوٹرل وینیو کی منظوری دی گئی، کسی ایک ملک کے لیے اصول نہیں بدل سکتے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طور پر کردار ادا کرنا چاہیے، جو کسی ایک بورڈ کے مفادات کا تحفظ کرتا ہوا نظر نہ آئے، انصاف اور یکساں معیار ہی عالمی کرکٹ کی اصل بنیاد ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش معاملہ، محمد یوسف کی آئی سی سی پر تنقید