سندھ: سردی کی شدت کے باعث اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550239_7505943_School-Children_updates.jpg—فائل فوٹو
محمکۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب اسکولوں میں تعلیم کا آغاز صبح 9 بجے سے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کر دی۔
محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے فیصلے کے مطابق اسکول 4 فروری تک صبح 9 بجے سے ہی کھلیں گے۔
فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں طور پر ہو گا، جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545533_083129_updates.jpg
سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے صوبے بھر کے اسکولوں میں آمد اور چھٹی کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے قبل سندھ میں شدید سردی کے باعث 11 جنوری سے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی اور جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، جبکہ ان کے بند ہونے کا وقت پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ فیصلے کا اطلاق پیر 11 جنوری سے 26 جنوری تک رہے گا۔
شدید سردی کی جاری لہر کے باعث صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا آغاز صبح 9 بجے سے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کی گئی ہے۔
Pages:
[1]