پی ایس ایل 11، آکشن کب؟ بیس پرائس کیا؟ تفصیل سامنے آ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550240_51154_PSL11Ocsion_updates.jpg—تصویر، پی سی بی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہو گا، جو پاکستانی روپے میں ہو گی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ورکشاپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، فرنچائز نمائندگان، پی ایس ایل مینجمنٹ دیگر شریک ہوئے، اس موقع پر کھلاڑیوں کی بیس پرائس بھی بتائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550234_052055_updates.jpg
پی ایس ایل 11، پلیئرز آکشن کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ٹاپ کیٹیگری میں آکشن کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ دیگر بیس پرائس میں 2 کروڑ 20 لاکھ، 1 کروڑ 10 لاکھ اور 60 لاکھ روپے شامل ہیں۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پی ایس ایل 11 میں پک یاری ٹین کھلاڑیوں کا فرنچائز سے 2 سال کا معاہدہ ہو گا۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر نے کہا ہے کہ گرینڈ آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کی اجازت ہو گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550230_050104_updates.jpg
بنگلادیش معاملہ، محمد یوسف کی آئی سی سی پر تنقید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلادیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ایس ایل 11 میں ہر فرنچائز 1 غیر ملکی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کر سکے گی، آکشن کے لیے ہر فرنچائز کے پاس 45 کروڑ روپے کا بجٹ ہو گا جبکہ ڈائریکٹ سائننگ کو شامل کر کے رقم 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کا طویل انتظار کے بعد آنے والا نیا دور اب شروع ہوچکا ہے، 12 ویں ایڈیشن کے بعد گرینڈ آکشن منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ فرنچائزز، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان اجلاس خوش آئند رہا، پی ایس ایل کے لیے آکشن ماڈل ایک تاریخی قدم ہے۔
Pages:
[1]