پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ پر اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550252_3846568_PCB1_updates.jpg—فائل فوٹو
ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بورڈ کے مؤقف پر کھلاڑیوں کو بھی اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مکمل حمایت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550234_052055_updates.jpg
پی ایس ایل 11، پلیئرز آکشن کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دہرے معیار کو پی سی بی مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کا ورلڈ کپ بھارت نہ کھیلنے کا فیصلہ اصولوں پر مبنی ہے، ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدِنظر رکھ کر بنگلا دیش کی حمایت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر من و عن عمل کریں گے، سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو اصولوں پر چلنا چاہیے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔
دوسری طرف پی سی بی حکام نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ اعظم سے قبل وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550230_050104_updates.jpg
بنگلادیش معاملہ، محمد یوسف کی آئی سی سی پر تنقید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلادیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے قبل چیئرمین محسن نقوی کہہ چکے ہیں کہ ورلڈ کپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلادیش بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے کرکٹ کے اصولوں کو مدِنظر رکھ کر بنگلا دیش کی حمایت کی، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔
Pages:
[1]