slotcosino Publish time 2026-1-26 01:57:05

وادیٔ تیراہ سے انخلاء پر وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے: شفیع جان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550250_3830537_Shafijan_updates.jpg
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وادیٔ تیراہ سے لوگوں کے انخلاء سے متعلق وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے۔

شفیع جان نے وفاقی حکومت کے وادیٔ تیراہ سے مقامی آبادی کی نقل مکانی سے متعلق بیان پر ردِعمل دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاق آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنےکی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550235_053639_updates.jpg
اب مجھے جنازوں میں شرکت کیلئے بلایا ہی نہیں جاتا: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اب مجھے جنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی اور نہ ہی بلایا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شفیع جان کا کہنا ہے کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ وادیٔ تیراہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ وادیٔ تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ وزیر ِاعلیٰ سہیل آفریدی وادیٔ تیراہ آپریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف بارہا واضح کر چکے ہیں، صوبائی اسمبلی کے امن جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن پر صوبائی حکومت، سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے اجراء پر وفاقی حکومت کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، صوبائی حکومت نے انخلاء کرنے والے متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے بر وقت فنڈز جاری کیے۔
Pages: [1]
View full version: وادیٔ تیراہ سے انخلاء پر وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے: شفیع جان