slotcosino Publish time 2026-1-26 03:14:03

کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گا؟ وزیرِ اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات کل ہو گی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550268_6565737_mohsinNaqvi-shehbaz_updates.jpgوزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی—فائل فوٹو

کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے بنگلادیش کو باہر کیے جانے کے بعد میگا ایونٹ کھیلے گا؟

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ملین ڈالر سوال برقرار ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل ملاقات متوقع ہے، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گفتگو کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550252_073929_updates.jpg
پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ پر اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی سی بی نے میگا کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے متعلق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مشاورتی عمل جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا، اُس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی کے فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر انہیں اعتماد میں لیا۔
Pages: [1]
View full version: کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گا؟ وزیرِ اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات کل ہو گی