slotcosino Publish time 2026-1-26 04:30:54

وادی تیراہ سے نقل مکانی کا جواب صوبائی حکومت دے: احسن اقبال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550273_7584313_AhsanIqbal0_updates.jpg
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وادیٔ تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کا جواب صوبائی حکومت دے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ لوگ بے امنی اور دہشت گردوں کی وجہ سے نقل مکانی کر رہے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وادیٔ تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کا جواب صوبائی حکومت دے، جو لاء اینڈ آرڈر کی ذمے داری نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550250_075520_updates.jpg
وادیٔ تیراہ سے انخلاء پر وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے: شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ وادی تیراہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات تردید کر چکی، وادیٔ تیراہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہو رہا، وفاقی حکومت نے کوئی اپیل نہیں کی کہ لوگ وادی تیراہ سے نقل مکانی کریں۔

اُن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، یہ لوگ ہمیں خوارج کے حمایتی لگتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ خیبر پختون خوا حکومت کو فیصلہ کرنا ہو گا، دہشت گردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس جیسے معاہدے کابینہ کی منظوری سے ہوتے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ کابینہ نے اس کی منظوری دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550235_053639_updates.jpg
اب مجھے جنازوں میں شرکت کیلئے بلایا ہی نہیں جاتا: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اب مجھے جنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی اور نہ ہی بلایا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہمیں دعوت نامہ آیا، اس وقت اتنا وقت نہیں تھا کہ اس پر بحث کرا سکتے تھے، اگر دعوت نہ ملی یا نہ جاتے تو یہی اپوزیشن ہم پر تنقید کر رہی ہوتی۔

اُن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے تمام کابینہ اراکین سے مشاورت کی، تمام وزراء نے اختیار دیا کہ شمولیت اختیار کریں۔
Pages: [1]
View full version: وادی تیراہ سے نقل مکانی کا جواب صوبائی حکومت دے: احسن اقبال